کراچی میں چوکیدار کے ہاتھوں بچی ہراساں کرنے پر شہریوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا
مشتعل افراد نے اسکول کے اندر گھس اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا
جمعہ 12 جنوری 2018 22:12
(جاری ہے)
اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔
پہلے بچی کے اغوا و زیادتی کی خبر سامنے آئی تاہم پولیس نے وضاحت کی کہ بچی کو ہراساں کیا گیا جس پر وہ روتی ہوئی گھر گئی اور والدین سے شکایت کی۔ پھر صبح سویرے بڑی تعداد میں اہل محلہ نے اسکول پر دھاوا بول دیا اور چوکیدار عیدو پر شدید تشدد کیا جبکہ اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور عملاً اس پر قبضہ کرلیا گیا۔مشتعل اہل علاقہ نے اسکول کے عملے کو اسٹاف روم میں بند کردیا اور اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ چوکیدار کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش اور مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی جس پر لوگوں نے چوکیدار عیدو کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سالہ عمارہ کے ساتھ چوکیدارعیدو نے گزشتہ روز بدتمیزی کی تھی بچی نے گھر جاکر والدین سے شکایت کی جس پر بچی کے والدین نے جمعرات کو اسکول میں پہنچ کر چوکیدار کو مارنا شروع کردیا تاہم بچی کے والدین نے کل کے واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی تھی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بچی کی حالت خراب ہے اور اسے میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز نے چوکیدار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں چوکیدار سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب اہل علاقہ نے چوکیدار کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بچیاں بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں کل کو ہماری بچیوں کے ساتھ بھی یہی سب ہوسکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسکول کے باہر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جاچکی ہے۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ پہلے کبھی اسکول میں نہیں ہوا یہ پہلا واقعہ ہے جو ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور واقعے میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.