برسلز میں ’’’کیا یہ میرا قصور ہے ‘‘انوکھی نمائش کا انعقاد

ریپ سے متاثرہ افراد کے کپڑے رکھ دیئے گئے ، وجہ اس روایتی تاثر کو زائل کیا جاسکے جس میں جنسی جرائم کا ذمہ دار لباس کو قرار دیا جاتا ہے

جمعہ 12 جنوری 2018 22:26

برسلز میں ’’’کیا یہ میرا قصور ہے ‘‘انوکھی نمائش کا انعقاد
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک نمائش کے دوران ریپ کے متاثرین کے کپڑے رکھے گئے ہیں تاکہ اس روایتی تاثر کو زائل کیا جا کسے جس میں جنسی جرائم کا ذمہ دار لباس کو قرار دیا جاتا ہے۔یہ نمائش بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے مولنبیک نامی قصبے میں کی گئی جسے ’کیا یہ میرا قصور ہی ‘ کا نام دیا گیا۔

فلینڈرز نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس نمائش کو ان متعدد افراد کے نام منسوب کیا گیا جو وہ حملے کے بعد محسوس کرتے ہیں۔امدادی گروپ سی اے ڈبلیو ایسٹ برابینٹ نے اس نمائش کے منتظیمن کو ادھار کپڑے فراہم کیے جن میں ٹریک سوٹ باٹمز، پاجامے اور دیگر کپڑے شامل تھے۔سی اے ڈبلیو کی لیسبھ کینیس نے وی آر ٹی ون ریڈیو کو بتایا ’آپ نے جو بات فوری طور پر نوٹس کی وہ یہ ہے کہ آپ کے ارد گرد چلتے وقت یہاں نہایت چھوٹے عام سے ٹکڑے ہیں جو کوئی بھی پہن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

‘انھوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں بچوں کی قمیض بھی موجود ہے جس پر ’مائے لٹل پونی‘ کی تصویر ہے جو ایک سخت حقیقت ہے۔لیسبھ کینیس کا کہنا ہے کہ جنسی حملے کے مقدمات میں ’متاثرہ شخص کا الزام‘ ابھی تک ایک مسئلہ ہے جہاں متاثرہ شخص سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے خلاف جنسی حملے کے کم سے کم ذمہ دار ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :