اسحاق ڈار کی صحت تاحال تشویش ناک ہے، مزید تین ماہ تک لندن میں ہی قیام پذیر رہیں گے: رہنما ن لیگ رانا افضل

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 21:00

اسحاق ڈار کی صحت تاحال تشویش ناک ہے، مزید تین ماہ تک لندن میں ہی قیام ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) اسحاق ڈار کے لندن کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے رہنما ن لیگ رانا افضل کی جانب سے اہم خبر دی گئی ہے۔ رانا افضل نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی صحت تاحال تشویش ناک ہے۔ لندن میں وزیر خزانہ کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کی ہدایت پر اسحاق ڈار مزید تین ماہ تک لندن میں ہی قیام پذیر رہیں گے۔

رانا افضل نے مزید بتایا ہے کہ تین ماہ بعد اسحاق ڈار کی صحت کی حالت دیکھ کر ہی ان کی پاکستان واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ نیب کیسز کھلنے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیماری کا بہانہ کرکے لندن میں قیام پذیر ہیں۔ اور اب تک ان کی پاکستان واپسی کے بارے میں صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :