یاست درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ اور قومی مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے ،کورس کے شرکاء درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردارادا کریں

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 22:55

یاست درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ اور قومی مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ..
اسلام آباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ر یاست درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ اور قومی مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے ،کورس کے شرکاء درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردارادا کریں ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات ،نیول چیف اور ایئر چیف،وفاقی وزراء ،وزیردفاع خرم دستگیر، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر قومی سلامتی نے تقریب میںشرکت کی ۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے شرکاء درپیش خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کردارادا کریں ،ریاست درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے ، ریاست قومی مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے ۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کے تصور کی بہتری میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :