پوری قوم زینب کے سوگ میں نڈھال،مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی

وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 21:20

پوری قوم زینب کے سوگ میں نڈھال،مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی ..
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ) :قصور سانحے کے بعد پوری قوم زینب کے سوگ میں افسردہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی ۔وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہذب معاشروں میں بڑے سانحات کو پوری قوم بڑے اہتمام سے نگاہ میں رکھتی ہے اور ایسے حالات میں اجتماعی طور پر سوگ منایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں اخلاقی اقدار معاشرے سے رخصت ہو نے لگیں ہیں ۔

قصور سانحے کے بعد پوری قوم زینب کے سوگ میں افسردہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن گوجرانوالہ میں جشن مناتی رہی ۔محمود ورک کے وزیر قانون بننے پر کارکنان نے محض اپنے لیڈر کی خوشنودی کے لیے قصور واقعے کو نظر انداز کرتے ہوئے بھر پور جشن منایا ۔وزیر قانون محمود ورک کے گھر پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا پرتپاک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔مٹھائیاں بانٹی گئیں اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :