ن لیگ والے بھی میرے خلاف ہیں، انہیں ڈر ہے کہ کہیں میں مریم نواز کے برابر نہ آ جائوں: عائشہ گلالئی

muhammad ali محمد علی جمعہ جنوری 21:31

ن لیگ والے بھی میرے خلاف ہیں، انہیں ڈر ہے کہ کہیں میں مریم نواز کے برابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بھی میرے خلاف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے حکمران جماعت ن لیگ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے بھی ان سے ڈرتے ہیں اور ان کیخلاف ہیں۔ عائشہ گلالئی کا دعوی ہے کہ ن لیگ کو ڈر ہے کہ کہیں میں مریم نواز کے برابر نہ آ جاوں۔ اسی لیے ن لیگ والے انہیں قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ عائشہ گلالئی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

Your Thoughts and Comments