وزیر اعلی پنجاب سے چین کے سفیر یائو جنگ کی قیادت میں وفدکی ملاقات

اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو تیز رفتاری سے جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی جہت عطا کی عصر حاضر کی تاریخ میں پاک چین دوستی کی کوئی مثال موجود نہیں ، شہباز شریف پاک چین دوستی پر فخر،چین دوستی کیلئے ڈو مور کا بھی تقاضا نہیں کرتا بلکہ چین لو مور کے اصول پر کاربند ہے ، سی پیک منصوبے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ،سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے چھ ماہ قبل مکمل ہوا، کئی دوست ملک سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی چینی سفیر سے گفتگو لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ، چینی سفیر یائو جنگ کی گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعہ کوچین کے سفیر یائو جنگکی قیادت میں وفدنے ملاقات کی-جس میںباہمی دلچسپی کے امور ، پاک چین معاشی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی- ملاقات میں لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو تیز رفتاری سے جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا-چینی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے -میں کئی برس بعد لاہور آیا ہوں اور یہاں ترقی دیکھ پر بہت متاثر ہوا ہوں-آپ کی قیادت میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں ترقی نظرآتی ہے اور صوبے کے عوام کیلئے آپ نے شاندار ویژن کے ساتھ عملی اقدامات کئے ہیں اور آپ پاکستان کے ویژنری لیڈر ہیں -میں جانتا ہوں کہ آپ کے چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بہت اچھے اور گہرے تعلقات ہیں -چینی قیادت اس لئے آپ کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ آپ عملی طور پر نتائج دیتے ہیں -آپ کی شخصیت محنت ، عزم ، جذبے اور لگن سے عبارت ہے - ہم پنجاب کے ساتھ تعاون کریں گے اورپنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے -پنجاب میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے - ہم آپ کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن اور چین کی دوستی لاوزال رشتوں میں ڈھل چکی ہے اورہمیں چین کی دوستی پر فخر ہی- انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے -چین دوستی کیلئے کوئی شرائط نہیں لگاتااورچین ڈو مور کا بھی تقاضا نہیں کرتا بلکہ چین لو مور کے اصول پر کاربند ہے -انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس منصوبے نے دونوں ملکوں کے معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے -سی پیک کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں -سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے چھ ماہ قبل مکمل ہوا- سی پیک کا منصوبہ پورے خطے کا منصوبہ ہے اورکئی دوست ملک اس منصوبے میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں -سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی جہت عطا کی ہے اورعصر حاضر کی تاریخ میں پاک چین دوستی کی کوئی مثال موجود نہیں - انہوں نے کہا کہ چین کے بے مثال تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے - وزیر اعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں 25 دسمبر کو مکمل ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے ایک سیاسی جماعت نے مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کو عدالت میں چیلنج کیا جس کی وجہ سے میٹروٹرین کے منصوبے پر 22 ماہ کام رکا رہااب اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور ہم نے ملکر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے - اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس عدالت میں ہونے کے باوجود ایگزم بنک نے ادائیگیاں نہیں روکیں- ہم نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے - انہوںنے کہا کہ یہ تاریخ کا ایک خوبصورت موڑ ہے اور پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے - چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، نائب صدر خوانگ شن ڈاؤنگ روئے،لی زن ،جی ایم اورنج لائن ژو پنگ فی ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران ، خواجہ احمد حسان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھی-

متعلقہ عنوان :