حکومت سندھ نے یونیورسٹی آف سندھ کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی کا عمل شروع کر دیا ہے،نثار احمد کھوڑو

جمعہ 12 جنوری 2018 23:03

حکومت سندھ نے یونیورسٹی آف سندھ کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) حکومت سندھ نے یونیورسٹی آف سندھ کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ یہ بات سندھ کے سینئر وزیر برائے خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل ) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی تحریک التواء پر بتائی ۔

(جاری ہے)

نصرت سحر عباسی نے اپنی تحریک التواء میں کہا کہ سندھ یونیورسٹی کے کنٹریکٹ ٹیچرز کا معاملہ 2013 ء سے زیر التواء ہے ۔ انہیں 2012 ء میں منظور کردہ آرڈی ننس کی بنیاد پر مستقل کیا جانا تھا ۔ صرف کراچی ڈویژن کے اساتذہ کو مستقل کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے باقی اضلاع کے اساتذہ کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا ۔ نثار احمد کھوڑو نے اس تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہاکہ اساتذہ کو مستقبل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ لہذا یہ تحریک التواء خلاف ضابطہ ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے اس پر تحریک التواء کو نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :