نیب کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے آغاز پر غور

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) نیب کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کے آغاز پر غور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اور صحافی آفتاب اقبال کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال کا بتانا ہے کہ نیب آنے والے دنوں میں کئی بڑے کیسز کھولنے والا ہے۔ ان کیسز کی زد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی آ سکتے ہیں۔ نیب ممکنہ طور پر وزیراعظم کیخلاف ایل این جی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ جبکہ نواز شریف کے داماد محمد صفدر کیخلاف بھی اربوں روپوں کی کرپشن کی تحقیقات کا پہلی ہی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: