صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم کے ساتھ حقیقی معنوں میں انصاف کیا،شاہ فرمان

سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنا دیا ہے، والدین بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کرسرکاری سکولوں میں بھیج رہے ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

جمعہ 12 جنوری 2018 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان, صوبائی وزیر ماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ اور رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب نے جمعہ کے روز پی کے 10 کے علاقہ ارمڑ بالا باغبنان میں 97 ایکڑ اراضی پر محیط ایجوکیشنل اینڈ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا, مزکورہ ایجوکیشنل اینڈ سپورٹس کمپلیکس میں لڑکوں اور بچیوں کے لئے دو الگ الگ ہائیر سیکنڈری سکول تعمیر کئے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ اسی اراضی پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر بھی منصوبہ کا حصہ ہے جبکہ اس کے علاوہ رولر ہیلتھ سنٹر کی تعمیر بھی زیر غور ہی, اس موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل اینڈ سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ ارمڑ بالا کے عوام کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے اس علاقے کے بچوں اور بچیوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم کے ساتھ کھیل کا میدان بھی میسر آئے گا, موجودہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم کے ساتھ حقیقی معنوں میں انصاف کیا اور صوبہ بھر میںسکولوں کی حالت زار کو اس قدر بہتر بنا دیا ہے کہ اب والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کرسرکاری سکولوں میں بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک شفاف نظام کی تشکیل کیلئے تحریک انصاف نے عوام میں شعور پیدا کیا اور اسی جدوجہد کے نتیجہ میں کرپٹ حکمران آج احتساب کے شکنجے میں ہیں, عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی اور عوامی مفادات میں ایسے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں کہ جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی, ہم نے سب سے پہلے معلومات تک رسائی کا قانون بنا کر خود کو عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح رکھ دیا عوام کو شفاف انصاف اور میرٹ پر مبنی خدمات کی بروقت فراہمی کیلئے صوبائی اسمبلی سے ریکارڈ قانون سازی کی جس کا مقصد عوامی مفادات میں اٹھائے گئے اقدامات کو تحفظ دینا ہی, عوام خود فیصلہ کریں کہ چار سال پہلے اس صوبہ کی کیا حالت تھی اور اب کیا ہی, موجودہ خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کی تقلید ملک کے دوسرے صوبے کر رہے ہیں یہ وہ تبدیلی ہے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہی, اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے حالیہ این اے فور کے ضمنی انتخابات میں مذکورہ حلقہ کے عوام کیلئے جو اعلانات کئے تھے وہ اپنی بھاری شکست کے بعد اپنے اعلانات سمیت ہی غائب ہو گیا ہے یہی وہ منافقت ہے جس کی وجہ سے این اے فور کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مسترد کیا ہے کیونکہ عوام اب ذاتی مفادات اور عوامی خدمت کی سیاست کرنے والوں میں فرق سمجھتے ہیں، بجلی اور گیس کی مد میں این فور کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے وفاق کے ساتھ جنگ لڑوں گا، مسلم لیگ ن جان بوجھ کے یہاں کے عوام کو بجلی اور گیس کے منصوبوں کی تعمیل میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :