ملک بھر میں خصوصاً دور افتادہ علاقوں میں قابل بھروسہ اور کم نرخوں پربراڈ بینڈ رابطوں کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

جمعہ 12 جنوری 2018 23:12

ملک بھر میں خصوصاً دور افتادہ علاقوں میں قابل بھروسہ اور کم نرخوں پربراڈ ..
اسلا مآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے کہا ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً دور افتادہ علاقوں میں قابل بھروسہ اور کم نرخوں پربراڈ بینڈ رابطوں کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

فاٹا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پائیدار ترقی کے منصوبوں کیلئے برانڈ بینڈ معاہدے کے دستخطوں کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے ان اقدامات کو سراہا اور کہاکہ اس سے شہری اور دیہی علاقوں میں فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرانوشہ رحمان خان نے اس موقع پر کہاکہ یہ ٹیکنالوجی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اضافے اور ای صحت ، ای ، تعلیم اور دیگر متعدد سہولتوں میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :