پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں ڈھل چکی ہے ، عصر حاضر میں ایسی دوستی کی کوئی مثال نہیں ملتی ‘شہباز شریف

شہباز شریف پاکستان کے ویژنری لیڈر ہیں ، ان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا گیا ہے ‘چینی سفیر یاؤ جنگ آپ کی شخصیت محنت عز م اور جذبے سے عبارت ہے ، آپ عملی طور پر نتائج دیتے ہیں ، اسی لئے چینی قیادت آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سی پیک پاکستان کیلئے شاندار تحفہ بن کر سامنے آیا ہے ، ہم چین کے بے مثال تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کو ایک سیاسی جماعت کی جانب سے عدالت میں چیلنج کرنے سے 22 ماہ تاخیر ہوئی ،اب منصوبے پر کام جاری ہے اور ہمیں اسے ملکر جذبے اور محنت سے کام کرتے ہوئے مکمل کرنا ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 12 جنوری 2018 23:13

پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں ڈھل چکی ہے ، عصر حاضر میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاںچین کے سفیر یائو جنگ کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی-جس میںباہمی دلچسپی کے امور ، پاک چین معاشی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی- ملاقات میں لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو تیز رفتاری سے جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا-چینی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہو راورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے -میں کئی برس بعد لاہور آیا ہوں اور یہاں ترقی دیکھ پر بہت متاثر ہوا ہوں-آپ کی قیادت میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں ترقی نظرآتی ہے اور صوبے کے عوام کیلئے آپ نے شاندار ویژن کے ساتھ عملی اقدامات کئے ہیں اور آپ پاکستان کے ویژنری لیڈر ہیں -میں جانتا ہوں کہ آپ کے چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بہت اچھے اور گہرے تعلقات ہیں -چینی قیادت اس لئے آپ کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ آپ عملی طور پر نتائج دیتے ہیں -آپ کی شخصیت محنت ، عزم ، جذبے اور لگن سے عبارت ہے - ہم پنجاب کے ساتھ تعاون کریں گے اورپنجاب میں مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کریں گے -پنجاب میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں گے - ہم آپ کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن اور چین کی دوستی لاوزال رشتوں میں ڈھل چکی ہے اورہمیں چین کی دوستی پر فخر ہی- انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے -چین دوستی کیلئے کوئی شرائط نہیں لگاتااورچین ڈو مور کا بھی تقاضا نہیں کرتا بلکہ چین لو مور (Love More)کے اصول پر کاربند ہے -انہوںنے کہا کہسی پیک پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس منصوبے نے دونوں ملکوں کے معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے -سی پیک کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں -سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے چھ ماہ قبل مکمل ہوا- سی پیک کا منصوبہ پورے خطے کا منصوبہ ہے اورکئی دوست ملک اس منصوبے میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں -سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی جہت عطا کی ہے اورعصر حاضر کی تاریخ میں پاک چین دوستی کی کوئی مثال موجود نہیں - انہوں نے کہا کہ چین کے بے مثال تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے - وزیر اعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے میں 25 دسمبر کو مکمل ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے ایک سیاسی جماعت نے مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کو عدالت میں چیلنج کیا جس کی وجہ سے میٹروٹرین کے منصوبے پر 22 ماہ کام رکا رہااب اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے اور ہم نے ملکر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے - اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کیس عدالت میں ہونے کے باوجود ایگزم بنک نے ادائیگیاں نہیں روکیں- ہم نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے جذبے اور محنت سے کام کرنا ہے - انہوںنے کہا کہ یہ تاریخ کا ایک خوبصورت موڑ ہے اور پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے - چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن(Mr.

Long Ding Bin)، نائب صدر خوانگ شن ڈاؤنگ روئی(Huaneng Shandong Ruyi)،لی زن Mr. LiXin))،جی ایم اورنج لائن ژو پنگ فی (Mr. Zhupengfei)، صوبائی وزراء ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران ، خواجہ احمد حسان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجودتھی-

متعلقہ عنوان :