منڈی بہاولدین کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے دوران ڈلیوری نومولود کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے

کیاہوابچے کے اعضاء ٹوٹے ہیں گھرمیں برتن بھی ٹوٹ جاتے ہیں،والدین کے احتجاج پر لیبر روم عملے کی شرمناک منطق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 22:23

منڈی بہاولدین کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے دوران ڈلیوری نومولود کی ..
منڈی بہاولدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):منڈی بہاولدین میں مسیحا خطا کار بن گئے،ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے دوران ڈلیوری نومولود کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق محمدافضل کی اہلیہ کو ڈلیوری کیلئے 3 جنوری کو ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا۔لیبرروم میں مسیحاکی غفلت اورلاپرواہی سے دوران ڈلیوری نومولودبچے کے بازواورٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

والدین کوعلم نہ ہوسکا،گھرواپس آنے پربچے کے متاثرہ اعضاء سوج گئے۔

(جاری ہے)

والدین بچے کولیکرچلڈرن ہسپتال لاہورپہنچے جہاں انکشاف ہوا کہ بچے کے اعضاء دوران ڈلیوری ٹوٹ گئے جس پرڈاکٹروں نے بچے کے بازو اور ٹانگوں پر پلسترچڑھادیا،والدین بچے کولیکرجب احتجاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہاؤالدین پہنچے لیبررو م کے عملہ کاکہناتھاکہ کیاہوابچے کے اعضاء ٹوٹے ہیں گھرمیں برتن بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ متاثرہ بچے کے والدکاکہناتھاکہ انکے ساتھ ظلم ہواہے،اسکی بیوی کاآپریشن تجویزکیاگیاتھالیکن لیبرروم میں نارمل ڈلیوری کرنے کی کوشش سے اسکے بچے کے اعضاء متاثرہوئے۔