زینب کے قاتل نے اعتراف جرم کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ جنوری 22:24

زینب کے قاتل نے اعتراف جرم کر لیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) زینب کے قاتل نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی ننھی پری زینب کے کیس کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف و سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ زینب کے قاتل نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

زینب کا قاتل مبینہ طور پر بچی کا رشتے دار یا قریبی عزیز ہی ہے۔

زینب کے قاتل کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بچنے والا نہیں اس لیے اس نے اپنے دوست سے کہا تھا کہ اسے کسی طرح فرار کروانے میں مدد دے۔ شاہد مسعود کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی نے قاتل کو گرفتار کرنے میں قلیدی رول ادا کیا۔ قاتل کے ڈی این او کو میچ کرنے کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ قصور میں ننھی 7 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے اور قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments