سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 22:31

سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سگریٹ نوشی کو نشہ قرار دیتے ہوئے اس کی خریدو فروخت اور سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔ انٹرا کورٹ اپیل محمد اعجاز خان کی جانب سے دائر کی گئی۔اپیل میں وفاقی حکومت اور تمباکو کنٹرول سیل کو فریق بنایا گیا ہے۔اپیل میں کہاگیا ہے کہ سگریٹ نوشی صحت اور ماحول کے لئے مضر ہے۔ سگریٹ نوشی کینسر اور دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب ہے۔ سگریٹ نوشی کا قانون بنیادی حقوق کے متصادم ہے۔