ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کیلئے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد

جمعہ 12 جنوری 2018 23:20

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین شہریار وسان کی جانب سے حج پر روانہ کرنے کے لیے قرعہ اندازی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں شہریار وسان نے قرعہ اندازی کی جس میں کونسل کے بیلدار ظہیر عباس مری، حمیر حسین گلال، سب انجینئراصغر علی بھٹو، کلرک نصرت حسین اعوان ، بیلدار غلام قادر ملاح شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہریار وسان نے قرعہ اندزای میں حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ملازمین کو اپنی بارگاہ میں طلب کیا ہے اور آئندہ سال انشاء اللہ کونسل کے 10 ملازمین کو قرعہ اندازی کے تحت حج کی سعادت کے لیے روانہ کیا جائے گا انہوں نے کونسل کی خواتین ملازمین کا قرعہ اندازی میں نام نہ نکلنے پر ان کو اپنے خرچ پر عمرے پر روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے تمام ملازمین نے چیئرمین شہریار وسان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :