سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات کیلئے پروگریسیو جرنلسٹس پینل نے امیدواران کی نامزد گی کا اعلان کر دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 23:21

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2018 کیلئے پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے سربراہ، پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان نے عہدوں کیلئے پینل کے حمایت یافتہ امیدواران کی نامزد گی کا اعلان کر دیا، جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2018 کیلئے پروگریسیو جرنلسٹس پینل کی جانب سے صدر کے عہدے کیلئے ظہیر خان لودھی ،سینئر نائب صدر عبدالحمید کمبوہ، نائب صدر سلیم سہتو، جنرل سیکریٹری امداد بوذ دار ، جوائنٹ سیکریٹری رابعہ بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری فرقان کھوسو، خازن جلال الدین بھیو، پریس سیکریٹری مجیب ورند ، آفس سیکریٹری مسعود الحسن زیدی امیدوار ہیں، علاوہ از یں18رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے سکھر، خیرپور ، گھوٹکی ، شکار پور ،جیکب آباداضلاع سے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔