موٹر وے پولیس کو بین الاقوامی سطح پر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام

جمعہ 12 جنوری 2018 23:21

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کو ملک کی ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کیجانب سے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد آئی جی کی طرف سے افسران و ملازمین کے پیشہ ورانہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال تھا، آئی جی موٹر وے پولیس نے مذید کہا کہ موٹر وے پولیس کا سربراہ ہونے پر انہیں فخر ہے جس میں دیانتدار اور محنتی افسران و ملازمین ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹ کا ہر افسر و ملازم پیشہ ورانہ امور میں مزید بہتری لائے تاکہ ڈپارٹمنٹ کا نام پوری دنیا میں روشن رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآئی جی موٹر وے کی آئی بی اے آمد پر ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو نے ان کا شاندار استقبال کیا، موٹروے کی وردی میں ملبوس خوبصورت بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، شہداء پاکستان، ملک کی بقاء کے لئے دعائوں اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ بعد ازاںایس ایس پی غلام سرور بھیو نے آئی جی موٹر وے کو سال 2017 سیکٹر ون سکھر کی مہم اور انفورسمنٹ کے حوالے سے پیشہ ورانہ رپورٹ پیش کی۔ افسران و ملازمین نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا، جس کے حل کے لئے آئی جی نے موقع پر احکامات جاری کیے۔تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی موٹر وے نے سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کا تحفہ بھی آئی جی موٹر وے کو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :