شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کا شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کا دورہ،شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں نے خیر مقدم کیا،شعبے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:22

سکھر۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے جمعہ کے روز شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں نے وائیس چانسلر کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں شعبے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے شعبے کے اساتذہ کے اجلاس کی صدارت کی اور شعبے کی تدریسی و تحقیقی معاملات پر گفت و شنید کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پروین شاہ نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ شعبے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ شعبے میں داخلہ کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام کا مقصد اساتذہ کی صلاحیات میں نکھار لانا ہے۔

ہم اپنے شعبے میں اپنے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات شعبے میں دستیاب ہیں۔یہاں کا نصاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے معیار کے مطابق ہے۔ اس موقع پر شعبے کے اساتذہ نے وائیس چانسلر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :