پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو شکست

جمعہ 12 جنوری 2018 23:41

پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو شکست
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) پاک فوج کی پولو ٹیم نے بھارتی آرمی پولو ٹیم کو شکست دے دی ۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیرز کے مطابق نائیجریا میں جاری بین الاقوامی آرمڈ فورسز انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاک فوج کی پولو ٹیم نے 3.5 کے مقابلے میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی کی پولو ٹیم کو 15 گول سے شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت ، مصر ، نائیجریا ، مراکش اور امریکہ کی مسلح افواج کی پولو ٹیمیں شریک ہوئیں ۔ پاکستان آرمی اور بھارتی آرمی پولو ٹیم میچ کے دوران پاکستان آرمی کی پولو ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ عنوان :