تیسرا ون ڈے، پاکستانی بلے بازوں نے ”تو چل میں آیا“ کی حکمت عملی اپنا لی

ہفتہ 13 جنوری 2018 08:21

تیسرا ون ڈے، پاکستانی بلے بازوں نے ”تو چل میں آیا“ کی حکمت عملی اپنا ..
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) تیسرے ون ڈے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ”تو چل میں آیا“ کی حکمت عملی اپنا لی۔

(جاری ہے)

ڈیونیڈن کے یونیورسٹی اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اوپنر اظہر علی اور محمد حفیظ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 2 رنز بنا سکے جبکہ بابر اعظم 8اور شعیب ملک 3رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ شاداب خان بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ۔