ویلج کونسل بانڈی میرا کا اجلاس

ہفتہ جنوری 11:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) ویلج کونسل بانڈی میرا کا اجلاس دفتر ویلج کونسل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت نائب ناظم ویلج کونسل سردار محمد عارفین نے کی اور ناظم جمیل عباسی کے علاوہ جنرل کونسلرز اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تین قراردادیں پاس کی گئیں۔ پہلی قرار داد ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی کی مبینہ کوششوں کے خلاف تھی۔

دوسری قرار داد میں ویلج کونسل کی اکلاس فور بھرتی کے بارے میں ارکان نے کہا کہ ویلج کونسل ایک با اختیار ادارہ ہے اور کونسل کا فرض ہے کہ اپنے عوام کے حقوق کا دفاع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل بانڈی میرا کا کلاس فور کونسل کے اندر سے بھرتی ہونا چاہیے۔ تیسری قرارداد میں ویلج کونسل بانڈی میرا کی روڈ سائیڈ آبادی کو ان بے جا لڑائی جھگڑوں سے بچانے کی بات کی گئی جو غیر مقامی سیاحوں کی غیر اخلاقی حرکتوں کی وجہ سے آئے روز وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments