Live Updates

عمران خان کو تیسری شادی پر اپنی بہنوں سمیت اپنے بچوں کی تنقید کا سامنا

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:34

عمران خان کو تیسری شادی پر اپنی بہنوں سمیت اپنے بچوں کی تنقید کا سامنا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری خفیہ شادی کو ان کے بچوں سمیت ان کی تینوں بہنوں نے تسلیم نہیں کیا اور ان کے بچے والد عمران خان کی تیسری شادی سے سخت ناراض ہیں۔جبکہ عمران خان اپنی تیسری خفیہ شادی کی وجہ سے پارٹی میں تنقید کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان والوں کی بھی تنقید کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کے اثرات ان کی نجی زندگی پر بھی گہرے اثرات ڈالنے لگے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنے تیسری شادی کو راز میں رکھنے کے لئے بہت احتیاط کے ساتھ کام لیا لیکن ان کی اس معاملے میں ایک بھی نہیں چل سکی اور یہ خبر انہوں نے اپنے خاندان والوں سے چھپا کر رکھی ۔واضح رہے عمران خان نے ابھی تک اپنی تیسری شادی کی تصدیق نہیں کی پارٹی ذرائع کی جانب سے یہی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا عرف پنکی کو شادی کی پیشکش کی ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :