علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرداخلوں کے خواہشمند افراد کیلئے نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس کے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی، سمسٹر بہار2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:44

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرداخلوں کے خواہشمند افراد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملک بھر سے داخلوں کے خواہشمند افراد کے لیے نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس کے لیے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر نے نئے سمسٹرز میںداخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلوں سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے اور اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، ملک بھر میں موجود تمام علاقائی و رابطہ دفاتر میںداخلہ فارم اور پراسپکٹس کی فراہمی کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے کیمپسسز میں داخلوں کے بارے میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے خصوصی ونڈوز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق سمسٹر بہار2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سمسٹر میں پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس کی سیل کے لئے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی و رابطہ دفاتر میں سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹwww,aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح، حبیب بینک لمیٹڈ ، فرسٹ ویمن بینک اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ )میٹرک(،ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی ای(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے سے داخل طلبہ نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کیے جائیں گے۔ ،ْطالب علم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کرسکیں گے ۔یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ، ٹیچر ٹرننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421، سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431، ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432، بیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435 اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :