چیف جسٹس ثاقب نثارکی مزار قائد پر حاضری ‘

پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جو لوگ آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں‘ چیف جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:06

چیف جسٹس ثاقب نثارکی مزار قائد پر حاضری ‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے‘ چیف جسٹس نے مزار قائد پر حاضری دی ‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے مزار قائد پر حاضری دی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر سیکیورٹی اور وی وی آئی پی پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :