تحریک انصاف کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ جنوری 12:04

تحریک انصاف کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری۔2018ء) تحریک انصاف کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔جبکہ مرکزی قیادت کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اجلاس میں 18 جنوری کو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں 16 جنوری کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس پر مشاورت ہوگی جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے قانونی نکات پر بریفنگ دی جائے گی۔ کور گروپ کے اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments