نیب حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائرکرے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ جنوری 12:04

نیب حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائرکرے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری۔2018ء) قومی احتساب بیورو ((نیب ))شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائرکرے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست تیا ر کرلی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلہ میں فاضل ججز اور 3رکنی بینچ کا موقف مختلف ہے۔واضح رہے کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے جس میں مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments