عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہو گئے

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:33

عبدالقدوس بزنجو نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہو گئے
بلوچستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):بلوچستان کے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو منتخب ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کی جانب سے 3ووٹ دیے گئے ۔جبکہ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان بننے کے لئے 41ووٹ حاصل کئے ،جبکہ آغا لیاقت علی خان نے ٹوٹل 13ووٹ حاصل کئے ،عبدالقدوس بزنجو کا تعلق (ق) لیگ سے ہے۔اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے اراکین کو قائد ایوان کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے رائے شماری کی گئی۔

اسمبلی میں عبدالقدوس بزنجو کے حمایتی ارکان کے لیے اے لابی اور لیاقت علی کے حمایتی اراکن کے لیے بی لابی بنائی گئی  جب کہ صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔اسمبلی میں اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کیا، عبدالقدوس بزنجو آج ہی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس سے کچھ دیر قبل ہی پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال وزارت اعلیٰ کے دوسرے امیدوار سید لیاقت علی کے حق میں دستبردار ہوگئے جس کی تحریری درخواست انہوں نے سیکریٹری اسمبلی کو جمع کرائی۔

خیال رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے اپنی ہی جماعت کے ناراض اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی 9 جنوری کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا۔