ن لیگ والے مجھ سے خوف محسوس کرتے ہیں،عائشہ گلا لئی کا بیان

ہفتہ 13 جنوری 2018 12:52

ن لیگ والے مجھ سے خوف محسوس کرتے ہیں،عائشہ گلا لئی کا بیان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء) :عمران خان پر الزامات لگانے کے بعد عائشہ گلا لئی ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بھی پھٹ پڑیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ مجھے ن لگ والوں نے پیسے دئیے ہیں جب کہ ن لیگ والے تو مجھے اسمبلی میں بات تک نہیں کرنے دیتے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ والے مجھ سے خوف محسوس کرتے ہیں کہ کہیں میں مریم نواز کے مقابلے میں نہ آ جاوں۔

میں ان کے خوف کو اچھی طرح سمجھتی ہوں۔اس موقع پر عائشہ گلا لئی نے بلاول بھٹو کو بھی نہ بخشا اور کہا کہ سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے بلاول بھٹو اور ان جیسے باقی لیڈران عوام کو نہیں چاہئیے،بلکہ عوام کو جو نظام چاہئیے وہ ان کو میں دوں گی۔