زینب قتل کیس ،ایک اور مشکوک شخص کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:14

زینب قتل کیس ،ایک اور مشکوک شخص کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):زینب قتل کیس میں ایک مشکوک شخص کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس شخص کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی حرکتیں بھی مشکوک ہیں اور وہ زینب کے گھر کے باہر بار بار چکر کاٹ رہا ہے ،بعض ازاں اس شخص کا تعلق زینب قتل کیس میں ہو سکتا ہے جس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے تا ہم ابھی اس مشکوک شخص کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جس سکا ۔

(جاری ہے)

لیکن شخص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس شخص کی تلاش جاری کر دی گئی ہے ۔