ترکمانستان کے وزیر خارجہ دوروزہ دورے پر پرسوں پاکستان پہنچیں گے

راشد میردوف کے دورے سے دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری مضبوط ہو گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

ترکمانستان کے وزیر خارجہ دوروزہ دورے پر پرسوں پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف دوروزہ دورے پر پرسوں پیر کو پاکستان پہنچیں گے ‘ راشد میر دوف کے دورے سے دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری مضبوط ہو گی‘ ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر دوف پاکستان کا دورہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکمانستان کے وز یر خارجہ (کل) پیر سے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

ترکمانستان کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ خواجہ آصف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ پاک ترکمانستان وزرائے خارجہ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے۔ ترکمانستان کا اعلیٰ سطحی وفد بھی راشد میر دوف کے ہمراہ ہو گا۔ پاکستان اور ترکمانستان کے باہمی اعتماد پر مبنی قریبی تعلقات ہیں۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے باہمی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ راشد میر دوف کے دورے سے دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری مضبوط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :