وزیر اعظم نے پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

سینٹر کا مقصد کاروبار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے،نیشنل انکیو بیشن سینٹر ٹیکنالوجی فنڈ اگنائٹ کے تحت قائم کیا گیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:03

وزیر اعظم نے پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں نیشنل انکیو بیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ نیشنل انکیو بیشن سینٹر کا مقصد کاروبار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ نیشنل انکیو بیشن سینٹر ٹیکنالوجی فنڈ اگنائٹ کے تحت قائم کیا گیا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پشاور پہنچے۔ وزیر اعظم نے پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر ٹیکنالوجی فنڈاگنائٹ کے تحت قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل انکیو بیشن سینٹر کا مقصد کاروبار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ سینٹر کاروبار کے لئے نئے تصورات ‘ تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔ کاروباری شراکت کرنے کیلئے درخواست گزار کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں۔ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈاگنائٹ کے تحت ملک میں 5 این آئی سی سینیٹر قائم کئے جائیں گے۔ اسلام آباد ‘ لاہور اور پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ اور کراچی میں بھی انکیوبیشن سینٹر قائم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :