سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ مارٹم ڈاکٹرز نہیں بلکہ خاکروب کرتے ہیں،ڈاکٹر شاید مسعود کا انکشاف

ہفتہ 13 جنوری 2018 14:00

سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ مارٹم ڈاکٹرز نہیں بلکہ خاکروب کرتے ہیں،ڈاکٹر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔ 13 جنوری 2018) سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ مارٹم ڈاکٹرز نہیں بلکہ خاکروب کرتے ہیں۔ڈاکڑ شاید مسعود کا انکشاف،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاید مسعود نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے بتا رہا ہوں کہ سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ مارٹم ڈاکٹرز نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

بلکہ ہسپتال کے خاکروب کرتے ہیں۔ڈاکٹرز صرف میڈیکل رپورٹ پر دستخط کرتے ہیں۔اور نہ ہی وہاں پر ائیر کنڈیشنر ہوتے ہیں۔بلکہ وہاں پر جانور پھر رہے ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس ہسپتال جاتے ہیں تو کبھی مردہ خانوں کی صورتحال جا کر دیکھیں جہاں فرج تک نہیں ہوتا اور دو دن بعد گلی سڑی ہوئی لاش واپس ملتی ہے۔