کماد کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کر دی جائے۔ ماہرین زراعت

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:36

فیصل آباد۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے زمینداروں و کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کماد کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے سے لے کر مارچ کے وسط تک کریں اور کاشت کیلئے صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کماد کی گری ہوئی فصل کا بیج استعمال نہ کیا جائے اور بیج کو پھپھوندی کش زہر کے محلول میں بھگو کر کاشت کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کماد کی سفارش کردہ اقسام کابیج استعمال کیا جائے اور کماد کی اگیتی تیار ہونے والی اقسام سی پی 400۔77،سی پی2086۔ 72،سی پی 33۔43 ، سی پی ایف 243 ، ایچ ایس ایف 240 وغیرہ اور درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایس جی 26، ایس پی ایف 213اور ایس پی ایف 245 وغیرہ اور پچھیتی تیار ہونے والی قسم سی او جے 84کاشت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید معلومات یا مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔