پاکستانی شہری نے فوٹو کاپی مشین ہر شخص کے گھر کی دہلیز پر کر دی

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:30

پاکستانی شہری نے فوٹو کاپی مشین ہر شخص کے گھر کی دہلیز پر کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):انسان نے فاصلوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی سہولیات بھی دریافت کر لی ہیں کہ انسان کو اپنے کام کروانے کے لئے دور تلک نہیں جانا پڑے گا بلکہ وہ چیز اس کے گھر کے پاس ہی میسر ہو گی ۔محمد تنویر نانڈلا نے ایک ایسی شخص کی ویڈیو بنائی ہے جو لوگوں کو ایسی سہولت مہیا کر رہا ہے کہ انسان کو فوٹو کاپی یا اپنے کاغذات کو لیمینشن کروانے کے لئے دوکان تک بھی نہیں جانا پڑے گا بلکہ فوٹو کاپی والی مشین خود چل کر آپ کے پاس آ جائے گی ۔

(جاری ہے)

محمد اویس نے اپنے رکشے کو پرنٹنگ پریس بنا لیا ہے اور رکشے میں ہی جنریٹر کا بھی بندوبست کر لیا ہے تاکہ وہ لوگوں کے پاس جا کر ان کے کاغذات کاپی کر سکے ۔محمد اویس کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے اپنے رکشے کو ہوٹل کے کام کے لئے استعمال کیا تھا لیکن وہ کام نہیں چل سکا اس لئے اس لئے اس نے اپنے رکشے کو پرنٹنگ پریس کے لئے استعمال کر لیا ۔اس کا مزید کہنا تھا کہ میں اس کام کے ذریعے اپنے تمام خرچے نکال کر روزانہ کا 5سے 7سو روپے بھی آسانی سے کما لیتا ہوں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں