شجاعت حسین ،پرویز الٰہی کاعبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:46

شجاعت حسین ،پرویز الٰہی کاعبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ ،وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔

شجاعت حسین نے نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دورہ لاہور کی دعوت بھی دی۔ عبد القدوس بزنجو نے اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلدلاہور کا دورہ کر کے رہنمائی حاصل کروںگا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی ہدایات کے مطابق صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا جائے گا جبکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔