افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستانیوں کواغواء کیےجانےکا انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 جنوری 2018 15:54

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستانیوں کواغواء کیےجانےکا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جنوری 2018ء) : افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستانیوں کواغواء کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستانیو ں کویرغمال بناکرملک مخالفت کیلئے جاسوسی پرمجبورکررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی افغانستان میں پاکستانیوں کے اغواء میں ملوث نکلی۔گزشتہ 3ماہ میں این ڈی ایس نے کئی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کواغواء کیا۔

(جاری ہے)

این ڈی ایس پاکستانیو ں کویرغمال بناکرجاسوسی پرمجبورکررہی ہے۔مغویوں میں بین الاقوامی کمپنیوں سے وابستہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوپاکستانی جاسوسی کیلئے آمادگی ظاہرنہیں کرتے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔پاکستانی سفارتخانے نے بھی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کواغواء کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔پاکستانی سفیر کا کہناہے کہ مغویوں کی بازیابی اور اغواء کامعاملہ افغان حکومت سے اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :