جمہوریت میں اہم ہے ہم کسی کے کام میں دخل اندازی نہ کریں، چیف جسٹس آف پاکستان

ہم مقننہ نہیں اس لئے قانون سازی نہیں کرسکتے ، ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے بروقت فیصلے سے اعلی عدلیہ پر بوجھ کم پڑے گا،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:06

جمہوریت میں اہم ہے ہم کسی کے کام میں دخل اندازی نہ کریں، چیف جسٹس آف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم مقننہ نہیں اس لئے ہم قانون سازی نہیں کرسکتے ، جمہوریت میں اہم ہے کہ ہم کسی کام میں دخل اندازی نہ کریں۔ہفتہ کویہاںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہم مقننہ نہیں اس لئے ہم قانون سازی نہیں کرسکتے، قانون بنانا اور اصلاحات کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

(جاری ہے)

انصاف میں تاخیر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، لوگوں کو ملک میں سستا انصاف ملنا چاہیے، ہمیں بخوبی اندازہ ہے زیر التوا کیس کے فیصلے کے وسائل نہیں، ہم ایک کوشش کرسکتے ہیں کہ قانونی دائرے اور موجودہ ججز کے ساتھ ہر جگہ قانون کے مطابق جلد کام کریں۔ ماتحت عدالتوں میں مقدمات کے بروقت فیصلے سے اعلی عدلیہ پر بوجھ کم پڑے گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دنیا میں لوگ عدالت میں جانے کے ڈر سے مسئلہ خود حل کرتے ہیں لیکن پاکستان میں معاملہ عدالت لے جانے پر لوگ خوش ہوتے ہیں کہ عدالت میں دیکھ لوں گا۔ جلد انصاف کی فراہمی کے لیے مجھے سب سے اچھا کام پنجاب میں نظر آیا ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا گیا ہے اور ماڈل کورٹس بنائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :