اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تاپی ایچ ڈی پرگرامز کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہونگے
وائس چانسلر نے ملک بھر سے داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے نزدیک ترین مقامات پر داخلہ فارم اور پراسپکٹس کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کی منظوری دیدی
ہفتہ 13 جنوری 2018 16:11
(جاری ہے)
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق سمسٹر بہار2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹسسز کی سیل کے لئے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔
داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹwww,aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ،ْ حبیب بینک لمیٹڈ ،ْ فرسٹ ویمن بینک ،ْ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے ،ْ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس اور علاقائی دفاتر سے دستیاب ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی ای(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ del.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کئے جاسکیں گے۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا ہے کہ جاری طلبہ)پہلے سے داخل( کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کئے جائیں گے ،ْطالب علم داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کرسکیں گے ۔یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ،ْٹیچر ٹرننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421،ْ سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431،ْ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432،ْبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435،ْ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.