وزیراعظم نے سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کے کابینہ اجلاس فیصلے کی تاحال منظوری نہیں دی

آئندہ ہفتے وزیراعظم کی منظوری کے بعد انکی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:28

وزیراعظم نے سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کے کابینہ اجلاس فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اے ڈی خواجہ کی جگہ سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کے کابینہ اجلاس کے فیصلے کی تاحال منظوری نہیں دی،آئندہ ہفتے وزیراعظم کی منظوری کے بعد سردار عبدالمجید کوآئی جی سندھ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گاجبکہ موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو بھی ان کی مرضی کی پوسٹنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی جگہ پولیس گروپ کے گریڈ 22کے افراد سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ لگانے کی منظوری دی تھی،تاہم وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حتمی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلوں کی منظوری دے دیں گے، جس کے بعد سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اے ڈی خواجہ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ان کی پوسٹنگ سے متعلق مشاورت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پسند کی جگہ بتائیں جہاں ان کی تعیناتی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :