رواں سال عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہورہا ہے ،اسدقیصر

انتخابات میں پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی ،ملک کا آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا ، تقریب سے خطاب

ہفتہ جنوری 16:55

رواں سال عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہورہا ہے ،اسدقیصر
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے واضح کیا ہے کہ رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں ملک میں بدترین سیاہ دور ختم ہورہا ہے ،اس انتخابات کے نتیجے میں پختونخوا سمیت تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور ملک کا آئندہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں کلابٹ میں 58.

80ملین کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی اپگریڈیشن ،پی سی سی ( پی ایم سی ) روڈ کی تعمیر ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور پیہور مین کینال پُل کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ انہوں نے صوبے کی مفاد کے خاطر سی پیک کی جنگ اسمبلی اور اعلیٰ عدالتوں میں لڑی اور اللہ کے فضل سے میں اس جنگ میں سرخرو ہوگیا ہوں ،آج ان کی لڑی ہوئی عدالتی جنگ سے خیبرپختونخوا کا سی پیک میں حصہ محفوظ ہوگیا ہے جسے اب کوئی بھی نہیں چُرا سکتا ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد اکنامک زون کا افتتاح کیا جائے گا ،جس سے بیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور علاقے میں ایک خوشحالی آئے گی ، انہوں نے کہا کہ صوابی میں تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے ، ایجوکیشن سٹی ،میڈیکل کالج ،وومن یونیورسٹی ، پی اے ایف کیڈٹ کالج اور اس طرح کے دیگر منصوبوں سے صوابی تعلیم کے میدان میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دے گا ،اس موقع پر انہوں نے اڈا سکول کو ہائی کا درجہ دینے کے علاوہ مختلف منصوبوں کیلئے 80لاکھ روپے کا اعلان کیا ،سپیکر اسدقیصر نے سکول کے ہونہار طلباء میں تعریفی اسناد تقسیم کئے اور طلباء کو 2ہزار روپے نقد دئیے ، انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جب اگلی بار حکومت میں آئیں گے تو اس سے زیادہ کام کرینگے تاکہ ہمارے لوگوں کی گزشتہ ساٹھ سالوں کی محرومیاں ختم ہو ،انہوں نے کہا کہ عوام گزشتہ ساٹھ سالوں میں منتخب ہونے والے نمائندوں کی کارکردگی اور صرف ان کے کاموں کا موازنہ کریں اور بتائیں کہ صوابی کیلئے دل سے اور ایمانداری سے کس نے کام کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کے مقابلے میں آج جو لوگ میدان میں اُترے ہیں ان کا اپنی پارٹیوں میں کیا مقام ہے، کیا وہ آپ کے حقوق کی خاطر اپنی لیڈرشپ سے بات کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا نام تک ان کے پارٹی لیڈرشپ کو معلوم نہیں جبکہ میں نے تیس سال جدوجہد کی ،،عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا اور آج مجھے االلہ تعالیٰ نے عزت اور مقام سے نوازا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں سیاست کمیشن بنانے اور ایزی لوڈ کیلئے نہیں کرتا اور نہ کسی کو کرنے دونگا ،تقریب سے ایم این اے عاقب اللہ خان ،ضلعی صدر انورحقداد ، تحصیل ناظم ٹوپی سہیل یوسفزئی ، فضل ودود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments