ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی پر عوام سڑکوں پر نکل کر گھنائونی سازش کو بذور بازو ناکام بنائیں گے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:04

ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی پر عوام سڑکوں پر نکل کر گھنائونی سازش کو بذور ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی کی گئی تو عوام بورڈ ملازمین کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر صوبائی حکومت کی اس گھنائونی سازش کو بذور بازو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزارہ سے منتخب صوبائی نمائندے اس پر اگر خاموشی کا مظاہرہ کریں گے تو اس سے ہزارہ دشمنی کی مثال سامنے آئے گی، نااہل صوبائی حکومت اس سے قبل جی ڈے اے کے معاملات بھی پشاور منتقل کر کے ہزارہ کے عوام کے مسائل میں اضافہ کر چکے ہیں، اب ایبٹ آباد بورڈ کو پشاور سے کنٹرول کرنے اور دیگر بورڈز جو پورے صوبہ میں کام کر رہے ہیں، کو کنٹرول کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کی گھنائونی سازش کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایبٹ آباد سے صوبائی نمائندوں کی نااہلی یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ ایبٹ آباد کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، ناچ گانے والی پارٹی کے قائدین ہزارہ دشمنی میں سب سے آگے نکل گئے ہیں، جی ڈی اے کے بعد اب ایبٹ آباد بورڈ کی منتقلی کرنے کی ناکام سازش میں یہ لوگ مصروف عمل ہیں۔