ڈاکٹر طاہر القادری کا سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کا خیر مقدم

ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے‘ نا انصافی کے خاتمہ کے لیے کسان، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے‘گفتگو

ہفتہ جنوری 17:16

ڈاکٹر طاہر القادری کا سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سترہ جنوری کے جلسے میں آصف علی زرداری اور عمران خان کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے۔

سربراہ عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آصف زرداری اورعمران خان کی طرف سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کر تا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے انسانوں کا شکار کھیلنے والی پولیس شریف جونیئر کے دس سالہ اقتدار کا تحفہ ہے۔ نا انصافی کے خاتمہ کے لیے کسان، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے۔

Your Thoughts and Comments