مارک زکر برگ نے فیس بک میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 13 جنوری 2018 17:21

مارک زکر برگ نے فیس بک میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔13 جنوری 2018 ) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کی نیوز فیڈ میں تبدیلی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فیس بک پر کمپنیوں،کاروبار اور میڈیا کی خبروں کو غیر اہم کر کے اہل خانہ اور ان کے ووستوں کے درمیان ہونے والی پوسٹوں کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مارک زکر برگ کا کہناہے کہ ہو سکتا ہے ہمارے اس اقدام سے فیس بک کو نقصان ہو اور اس کی مقبولیت میں کمی آ جائے لیکن اب یہ فیصلہ حتمی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبدیلی صارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کی گئی ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ میڈیا اور دیگر خبروں کی بھر مار ہونے کی وجہ سے وہ ان کے دوستوں اور اہل خانہ کی خبریں نہیں دیکھ پاتے۔جس کے بعد فیس بک نے یہ اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :