موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار

کسی حادثے کی صورت میں موبائل کمپنی متاثرہ شخص کو فوری 2لاکھ ادا کرنے کی بھی پابند ہو گی

ہفتہ 13 جنوری 2018 18:37

موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے 11نکات پر مبنی شرائط پوری کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ،کسی حادثے کی صورت میں موبائل کمپنی متاثرہ شخص کو فوری طو رپر 2لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی پابند ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولٹین کارپوریشن نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کی تنصیب کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس میں 11نکات پر مبنی شرائط شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ٹاور کی تنصیب کے لئے محکمہ ماحولیات سمیت مختلف اداروں سے این او سیز ،متعلقہ کمپنی کے اعلیٰ حکام کے بیان حلفی سمیت دیگر شرائط رکھی گئی ہیں اور تمام شرائط کوپورا کئے جانے تک ٹاور کی تنصیب نہیں ہوسکے گی ۔ علاوہ ازیں کمپنی نے کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ شخص کو فوری طور پر 2لاکھ روپے ادائیگی کی شق بھی رکھی ہے ۔ نو زونز کو ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریا قرار دے کر از سر نو سروے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :