چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کی ملاقات،

سیاسی صورتحال ،پارٹی اموار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب ہوگا اور پار لیمنٹ بھی چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک ہو جائیگی‘چوہدری سرور کی گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:13

چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصر کی ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور سے سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات‘پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پارٹی اموار سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسد قیصراور چوہدری محمدسرور کے در میان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے خلاف جو تحر یک شر وع کر رکھی ہے وہ کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب ہوگا اور پار لیمنٹ بھی چوروں اور ڈاکوئوں سے پاک ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ امن وامان کے حوالے سے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے بعد پورے پاکستان میں پولیس اور دیگر اداروں کو غیر سیاسی کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا کر نے سے ہی امن امان سمیت دیگر عوامی مسائل کو حل کر نے میں مدد مل سکتی ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ خوشحال اور پر امن ملک بنائے گی ۔