انقلاب کی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے، شاہد خاقان عباسی

بد قسمتی سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہی جماعت حکومت کرے گی ، ملک میں جمہوریت کا سفر چلتا رہے گا، وزیراعظم آج براڈ بینڈ کی سہولت تعلیم کی طرؔح ایک بنیادی ضرورت بن چکی ، معاملے میں ہمارے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ کرپشن تھی ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو 3G،4Gکو متعارف کرایا ، آج جو نالج بیس باجوڑ ایجنسی کے بچے کو میسر ہے ، وہ اس سے مستفید ہو رہا ہے ان اقدامات سے شدت پسندی ختم ہوگی، پشاور میں نیشنل ایگزبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:30

انقلاب کی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے، شاہد  خاقان عباسی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انقلاب کی باتوں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے ۔ بد قسمتی سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہی جماعت حکومت کرے گی اور ملک میں جمہوریت کا سفر چلتا رہے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں نیشنل ایگزیبیشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے مخالفین کو پیغام دیا کہ انقلاب نعروں اور باتوں سے نہیں بلکہ کام کرتے ہوئے آتے ہیں۔

ماضی کی حکومتوں نے صرف اعلانات اور افتتاح کیے تاہم پراجیکٹس ادھورے چھوڑ ے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نے دعووں کے برعکس ترقیاتی کام مکمل کیے۔ تاہم بد قسمتی سے پاکستان میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو سب کچھ نظر آرہا ہے جو کام کرکے دکھائیں آئندہ انتخابات میں عوام اسی کو منتخب کرینگے۔

تاہم عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا ۔ عوام جس کو مینڈیٹ دیں گے وہ سیاسی جماعت حکومت کرے گی اور جمہوریت کا سفر جاری رہے گا۔ پشاور میں ایگزبیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج براڈ بینڈ کی سہولت تعلیم کی طرؔح ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ اس معاملے میں ہمارے پیچھے رہنے کی بڑی وجہ کرپشن تھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو 3G،4Gکو متعارف کرایا گیا انہوں نے کہا کہ آج جو نالج بیس باجوڑ ایجنسی کے بچے کو میسر ہے اور وہ اس سے مستفید ہو رہا ہے ان اقدامات سے شدت پسندی ختم ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

وزیر اعظم نے پشاور کے نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے بچوں جیسی صلاحیت میں نے ملک کے کسی دوسرے حصے میں نہیں دیکھی ۔ براڈ بینڈ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ یہ سہولت پورے پاکستان میں ہونی چاہیے ۔ بڑاد بینڈ سے پورا ملک منسلک ہوتا ہے۔ نیشنل ایگزبیشن سینٹر و پائلٹ پراجیکٹ سمجھا جائے ۔ یہ سنٹر دیگر اداروں کیلئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ سنٹر نوجوان کی مستقبل کی ضروریات پورا کرتا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پوری دنیا موبائل فون کے ذریعے ہماری جیب میں ہے اورکسی بھی وقت کوئی بھی چیز باآسانی دیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔