احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:39

احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، آئی جی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمی نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کرچکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :