قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست

ْسانگلہ ہل عوام کا زبردست احتجاج ، چار افراد نے غصہ اور نفرت میں اپنے ٹی وی توڑ دیئے کمیٹی چوک کے قریب پاکستان قومی کرکٹرز کی تصاویر کو سڑک پر رکھ کر ماتم کیاگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی اور کرکٹ ٹیم خدا اور رسول کے لیے ملک اور قوم پر رحم کھائیں اور کرکٹ کو چھوڑ کر آلو چنے فروخت کرنے کا منافع بخش کاروبار کرلیں، سانگلہ ہل کے شہروں کی دہائی

ہفتہ 13 جنوری 2018 19:57

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست
سانگلا ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتوں تیسرے ون ڈے میچ میں شرمناک شکست پر سانگلہ ہل میں عوام کا زبردست احتجاج۔ چارافراد نے غصہ اور نفرت کے عالم میں اپنے ٹی۔وی توڑ دیئے، کمیٹی چوک کے قریب پاکستان قومی کرکٹرز کی تصاویر کو سڑک پر رکھ کر ماتم کیاگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی اور کرکٹ ٹیم خدا اور رسول کے لیے ملک اور قوم پر رحم کھائیں اور کرکٹ کو چھوڑ کر آلو چنے فروخت کرنے کا منافع بخش کاروبار کرلیں۔

سانگلہ ہل کے شہروں کی دہائی،اک شرمناک شکست سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔ تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ میں حالیہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کے صرف 74رنز پر آل آؤٹ ہونے پر شرمناک شکست کو ٹیلی ویژن پردیکھتے ہی سانگلہ ہل میں عوام نفرت اور غصے کے عالم میں سراپا احتجاج بن گئے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی اور پاکستان ٹیم کو اس شرمناک شکست پر پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکانے پر کھلاڑیوں کی تصاویر کو سڑک پر رکھ کر ماتم کیاگیا اور شرم کرو کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر محمد اصغر چائے والا،بابا لال ،راجہ محمد اقبال ،چوہدری افضل محمود نے غصہ اور نفرت کے عالم میں اپنے ٹی وی سیٹ توڑ دئیے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پرانی انتظامیہ اور برسوں سے کرکٹ کے ساتھ چمٹے ہوئے کھلاڑیوں سے جان چھڑاکر نئے نوجوان کھلاڑیوں اور بورڈ انتظامیہ کو سامنے لایا جائے صرف 74رنز آل آؤٹ ہونے کی شرمناک شکست سے پوری پاکستانی قوم کے دل افسردہ ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور کرکٹ ٹیم کروڑوں اور اربوں کماچکے ہیں ان کو آؤٹ کرنے پر کچھ فرق نہیں پڑے گا، وہ اپنی زندگی کرکٹ کی کمائی سے اچھی گزار سکتے ہیں اور پاکستانی قوم کو نئی ٹیم ملنے سے خوشی حاصل ہوگی۔