سعودی عرب ، فی بیرل تیل کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کر گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 18:38

سعودی عرب ، فی بیرل تیل کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کر گئی
دمام (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق 3 برسوں میں پہلی مرتبہ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ یہ اضافہ ایسے وقت سامنے آیا جبکہ دسمبر سے ابتک خام پٹرول کی مقدار میں 13فیصد اضافے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے اس کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

فی بیرل تیل کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس سے سعودی معیشت میں بہتری متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میںبھی بہتری دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 60.98 پوائنٹس اضافے کے بعد 7338.04پوائنٹس پر بند ہوا۔ باقی سارے اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ کاروباری مالیت 27 فیصد کمی کے بعد 15ارب ریال تک گر گئی۔ سودوں میں 19اور حجم میں 29 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کو 14ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1711ارب ریال تک پہنچ گئی۔ انفرادی کمپنیوں میں انرجی سیکٹر کی پٹرورابغ کو فوقیت حاصل رہی۔ ریٹیلنگ سیکٹر کی کمپنی الحکیر تنزلی کے لحاظ سے ٹاپ پر رہی۔ جس کی قیمت 5.88 فیصد کمی کے بعد 29.12 ریال تک گر گئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے دارالارکان ٹاپ پر رہی جس میں 3.2 بلین ریال کی خرید و فروخت ہوئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے سابک دوسرے نمبر پر رہی۔2بلین ریال کا کاروبار ہوا۔ انشورنس سیکٹر میں سب سے زیادہ فائدہ اکساءانشورنس کو ہوا۔ جس کی قیمت 15.72فیصد اضافے کے بعد 22.60ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :